بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں،بھارت نے پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے بابری مسجد کا فیصلہ سنایا، شاہ محمود قریشی

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں،بھارت نے پاکستان سے توجہ ہٹانے کے ...
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں،بھارت نے پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے بابری مسجد کا فیصلہ سنایا، شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں ،بابری مسجد کا فیصلہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے دن کیا گیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے بھارت کرتارپورراہداری سے خائف تھا۔
وزیر خارجہ نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے بابری مسجد کا فیصلہ سنایا، پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کی ،ان کا کہناتھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے،بھارت میں خاص طور پر مسلمانوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق پٹیشن کو سنا نہیں جا رہا ،گزشتہ روز کہا گیا بھارت ہمیں بھی شکریہ کا موقع دے ،بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے ہم شکریہ ادا کریں گے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نوازشریف کی طبیعت اچھی نہیں ہے ،جان کی حفاظت کیلئے نوازشریف کو باہر جاناچاہئے ،عدالت نے نوازشریف کو 8 ہفتے کی ضمانت دی ہے ،دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہر دستیاب سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی،اللہ نوازشریف کو صحت دے اور وہ واپس آکر سیاست کریں ۔