کرتارپور گردوارے کا دورہ لیکن اس دوران بس میں موجود عثمان بزدار معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ٹکرا گئے، پھر وزیراعظم نے کیا کہا؟جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

نارروال (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے معائنہ کے دوران انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں پہنچنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بس میں بیٹھ کر کرتارپور گردوارے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر پنجاب اور دیگر وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ قیادت موجود تھی۔بس میں بیٹھ کرگردوارے کے انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار فردوس عاشق اعوان سے ٹکرائے تو وزیر اعظم عمران خان نے انہیں کہا کہ آپ بیٹھ جائیں کہیں کوئی جانی نقصان نہ ہوجائے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں،وقاص امجد نامی صارف نے پیغام میں لکھا کہ خان کو وسیم اکرم پلس کا کتنا خیال ہے۔
جانی جونر نامی صارف نے وزیر اعظم عمران خان کوسراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جگتیں کمال کی ہیں ، انسان بعد تک ہنستا رہتا ہے۔
سعدیہ رفعی نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے وزیراعظم مزاح میں بھی شاندار ہیں۔