نفرتوں کے خاتمے کےلئے نبی اکرم کی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

نفرتوں کے خاتمے کےلئے نبی اکرم کی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے،فردوس عاشق ...
 نفرتوں کے خاتمے کےلئے نبی اکرم کی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج نفرتوں کے خاتمے کےلئے نبی اکرم کی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے،آپ کی سیرت طیبہ کو اپنا کر ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ اسلام کا دامن کتنا وسیع اور دل کس قدر فراخ ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے یوم ولادت مصطفی کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی رحمت نے جہالت، نفرت، عصبیت اور تنازعات کو ختم فرمایا،آج ضرورت ہے کہ ہم بھی وہی طرز عمل اور رویہ اختیار کریں جو آقا محترم نے اپنایا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مطلب انسانیت سے محبت، اس کی فلاح اور خیرخواہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نظام کو ایسا بنائیں گے جہاں کوئی خود کو بے بس نہ سمجھے، جہاں حقوق کا تحفظ ذمہ داری نہیں، ایک مقدس فرض ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسی راستے اور سوچ پر عمل پیرا ہیں۔ ان کی جدوجہد کا یہی محور اور مقصد ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...