نوازشریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم، پیر کو روانگی لیکن واپسی کب ہوگی ؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

نوازشریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم، پیر کو روانگی لیکن واپسی کب ہوگی ؟ نجی ...
نوازشریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم، پیر کو روانگی لیکن واپسی کب ہوگی ؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی ہے ، وہ پیر کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ قطر دوحا روانہ ہوں گے  جبکہ ذرائع سے حاصل ہونے والی ٹکٹ پر نوازشریف کی واپس پاکستان کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔

ہم نیوز کےمطابق نوازشریف قطر ایئرویئر کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن روانہ ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت درست نہیں ہے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں سفر کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

میاں شہباز شریف ایمرجنسی میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے غیر ملکی ڈاکٹرز سے مشاورت کی اور پھر نوازشریف کو روانگی کا سگنل دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے مشاورت میں مریم نواز، بیگم شمیم اختر، کپٹن صفدر، نواز شریف کی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم کے موجودہ صورتحال میں بیرون ملک سفر کرنے کے خاطرات سے آگاہ کیا، غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی تجویز بھی دے دی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...