مانچسٹر سے آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز میں دوران سفر عملے اور مسافرکے درمیان ہاتھاپائی،مسافر کو حراست میں لے لیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئرلائین کی پرواز میں دوران سفر عملے اور مسافر کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی،اسلام آباد ائیرپورٹ پر مانچسٹر سے آنے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر نعمان واجد پی کے702کی پرواز میں اکانومی سے فرسٹ کلاس میں جابیٹھا،فلائٹ سٹیورڈنبیل عالم نے مسافرنعمان واجدکوواپس اکانومی کلاس میں جانے کاکہاجس پر مسافر نعمان واجدنے فلائٹ سٹیورڈ نبیل عالم سے ہاتھا پائی شروع کردی، پروازپی کے702کے پائلٹ نے اسلام آبادپہنچتے ہی اے ایس ایف کوطلب کرلیاجس پر مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔