دعا ہے یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ثابت ہو،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ پر پیغام

دعا ہے یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ثابت ہو،صدر مملکت ڈاکٹر عارف ...
دعا ہے یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ثابت ہو،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلم انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دعا ہے کہ یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ثابت ہو۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپﷺ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ہم ریاست مدینہ کے نمونہ سے پوری طرح سے رہنمائی حاصل کریں،ہماری کوشش ہے کہ وطن عزیز کو ایک فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں ۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں معاشی اور معاشرتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل جاری ہے ،تمام اہل وطن بالخصوص علما وطن عزیزکی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کردار اداکریں ۔