حکومت نے کرتارپورگوردوارہ کیلئے خریدی گئی زمین کی رقم ابھی تک ادا نہیں کی ،عمر چیمہ

حکومت نے کرتارپورگوردوارہ کیلئے خریدی گئی زمین کی رقم ابھی تک ادا نہیں کی ...
حکومت نے کرتارپورگوردوارہ کیلئے خریدی گئی زمین کی رقم ابھی تک ادا نہیں کی ،عمر چیمہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور صحافی عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے کرتارپورگوردوارہ کیلئے خریدی گئی زمین کی رقم ابھی تک ادا نہیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق نامور صحافی عمر چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ کرتاپور گوردوارہ کیلئے جن کسانوں سے زمینیں لی گئیں انہیں ابھی تک رقم کی ادائیگی کی گئی ہے اور نہ ہی مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی گئی ہے، 50-40 لاکھ فی ایکڑ والا رقبہ 8-7 لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے لیا گیا ہے۔

عمر چیمہ کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان کا دفاع کیا،احمد حسن نے کہا ہے کہ اس خوشی کے پر مسرت موقع پر تم جیسے پڑھے لکھے مگر کم عقل نابلد شخص کو کچھ بھی کہہ کر میں مزہ کر کرہ نہیں کرنا چاہتا تم جیسوں سے مستقبل قریب میں اچھی طرح نمٹیں گے۔

محمد احمد نامی صارف نے کہا کہ بارڈر پر کونسی زمین 50 لاکھ فی ایکڑ ہوتی ہے ؟ جھوٹ کی انتہا ہے ویسے۔

سمیراخان نامی صارف نے کہا کہ چیمہ صاحب تو بھارتی طرف کی زمین کی بات کر رہے ہیں۔۔۔ حیرت ہوتی ہے ویسے بہت زیادہ کہ یہ بندہ صحافی کیسے کہہ لیتا ہے خود کو؟؟

کاشف حسین گجر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرتار پور دودھے گاوں کی حدود میں ہے اور اسی گاوں کی زمین کو استعمال کیا گیا ہے۔ گاوں والوں کے مطالبے اور احتجاج کے بعد درجہ چہارم کی جاب دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا ، یہ منصوبہ 10ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، راہداری کھولنے پر پوری دنیا کی سکھ برادری نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا

مزید : قومی


loading...