آقا کریم ﷺکاپیغام ابدی ہدایت اورکامیابی کی کلید ہے، شہباز شریف

آقا کریم ﷺکاپیغام ابدی ہدایت اورکامیابی کی کلید ہے، شہباز شریف
آقا کریم ﷺکاپیغام ابدی ہدایت اورکامیابی کی کلید ہے، شہباز شریف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ آقا کریم ﷺکاپیغام ابدی ہدایت اورکامیابی کی کلید ہے،اسوہ مبارک پرعمل کرنااوراس کی عملی تعبیر ہی سب سے اہم ذمے داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف شہبازشریف کاعیدمیلادالنبی کے موقع پرمبارکباددیتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ آقا کریم ﷺکاپیغام ابدی ہدایت اورکامیابی کی کلید ہے،اسوہ مبارک پرعمل کرنااوراس کی عملی تعبیر ہی سب سے اہم ذمے داری ہے،سرورکونین حضرت محمدمصطفیٰ٬ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بناکربھیجے گئے،قرآن حکیم اورسیرت طیبہ کوتھام کردنیا اورآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،آج کادن سسکتی، تڑپتی اورجہالت میں ٹھوکریں کھاتی انسانیت کیلئے نجات اورفلاح کادن ہے،قرآن کریم کے پیغام کوآپ کی سیرت پاک کی روشنی میں نافذکرناہی ہمارامشن ہے،پاکستان کوبھی آپ کی سیرت پاک اورآپ کے لائے ہوئے نظام کامکمل گہوارہ بننا ہے،معیشت،معاشرت،سماج،انصاف،ثقافت سب اسی اسوہ مبارک کے مطابق پروان چڑھانا ہے۔

مزید : قومی


loading...