سیاسی اسیران کوایوان میں آنے سے روکناجمہوریت کی نفی اورآئین کی توہین ہے، مریم اورنگزیب

سیاسی اسیران کوایوان میں آنے سے روکناجمہوریت کی نفی اورآئین کی توہین ہے، ...
سیاسی اسیران کوایوان میں آنے سے روکناجمہوریت کی نفی اورآئین کی توہین ہے، مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی اسیران کوایوان میں آنے سے روکناجمہوریت کی نفی اورآئین کی توہین ہے،پارلیمان،اسپیکر،پارلیمانی روایات اورجمہوری اقدارکااحترام نہ کرناموجودہ حکومت کی پہچان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی اسیران کوایوان میں آنے سے روکناجمہوریت کی نفی اورآئین کی توہین ہے،پارلیمان،اسپیکر،پارلیمانی روایات اورجمہوری اقدارکااحترام نہ کرناموجودہ حکومت کی پہچان ہے،سیاسی انتقام میں اندھی حکومت نےسیاسی،قانونی اورآئینی حقوق کاراستہ بھی روک رکھاہے،حکومت نے پارلیمان کوپہلے ہی تالا لگایا ہوا ہے، پارلیمان کے احکامات نہ مان کرحکومت پارلیمان کی بے توقیری کررہی ہے،عوام کی پارلیمان اورایوان میں نمائندگی روکنے والوں کو جواب دیناپڑےگا،اسپیکرنے خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈرزجاری کیے لیکن حکومت نے اس پرعمل نہیں کیا۔

مزید : قومی


loading...