خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن)خضدارو گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خضدارمیں زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے, زلزلےکی گہرائی زیر زمین 16کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 155کلو میٹر مشرق میں تھا،زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔