کراچی میں ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

کراچی میں ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
کراچی میں ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ٹماٹرکی قیمت ایک بار پھر 50 روپے اضافے کے ساتھ ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منڈی میں ٹماٹر 180 سے 200 روپے تک فروخت ہوا۔ایسوسی ایشن کے مطابق منڈی میں ٹماٹر کی گاڑیوں کی آمد کم ہے جب کہ موسم سرد ہونے پر بلوچستان سے لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹماٹر کی فصل ابھی تیار ہورہی ہے اور صورتحال واضح ہونے میں مزید 15 روز لگیں گے۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...