نواز شریف کے کم پلیٹ لیٹس فضائی سفر پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، ذرائع میڈیکل بورڈ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے میڈیکل ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کم پلیٹ لیٹس نواز شریف کے فضائی سفر پر اثرانداز نہیں ہو سکتے، نواز شریف کا کلینکلی بہتر ہونا اور جسم سے خون نہ بہنا بہتری کی علامت ہے۔
نجی ٹی وی چینل جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کم پلیٹ لیٹس نواز شریف کے فضائی سفر پر اثرانداز نہیں ہو سکتے، نواز شریف کا کلینکلی بہتر ہونا اور جسم سے خون نہ بہنا بہتری کی علامت ہے،نواز شریف کا لندن میں ابتدائی طور پر بون میرو اور جنیٹک ٹیسٹ کرایا جائے گا،میڈیکل بورڈ نے سروسز ہسپتال سابقہ بورڈ سے مشاور ت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پچاس ہزار سے کم پلیٹ لیٹس سفر پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ہیں،نواز شریف کوسفر سے قبل چند ادوایات تجویز کی جائیں گی جبکہ ایئر ایمولنس میں موجود جدید آلات سے آراستہ ہے اور تمام عملہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہو گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے جاتی امرا منتقل ہوئے پانچ دن ہو گئے ہیں ، جہاں ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔