”موت کے بعد انسان مرتا نہیں ہے بلکہ صرف یہ تبدیلی آتی ہے“ معروف ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر اپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

”موت کے بعد انسان مرتا نہیں ہے بلکہ صرف یہ تبدیلی آتی ہے“ معروف ڈاکٹر نے ...
”موت کے بعد انسان مرتا نہیں ہے بلکہ صرف یہ تبدیلی آتی ہے“ معروف ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر اپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا آج تک کوئی حتمی جواب نہیں مل سکا لیکن اب ایک معروف امریکی ڈاکٹر نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر آپ بھی بے ساختہ سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے این وائی یو لینگون ہیلتھ سکول آف میڈیسن کے شعبہ انتہائی نگہداشت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سام پرنیا نے انکشاف کیا ہے کہ ”موت کے بعد انسان مرتا نہیں ہے بلکہ اس کا دماغ اور حواس کام جاری رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مرنے والا شخص اپنی موت سے آگاہ ہوتا ہے۔ موت ایک پراسیس کا نام ہے، ہمارے خاتمے کا نہیں۔ موت کے وقت دماغ کو آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے اور دماغ کے سرکٹ بند ہو جاتے ہیں جس سے انسان بیرونی دنیا سے کٹ جاتا ہے۔ “
ڈاکٹر سام کے مطابق جب دل دھڑکنا بند کرتا ہے تو زندگی کے تمام پراسیسز ختم ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے دماغ، گردوں اور جگر وغیرہ کو خون کی فراہمی رک جاتی ہے۔ موت کے اس پراسیس کے بعد انسان کی ایک اور زندگی شروع ہو جاتی ہے۔ موت کے وقت انسان اپنی تمام عمر کے اعمال کو یاد کرتا ہے اور ایک طرح سے اپنا محاسبہ کرتا ہے۔ چنانچہ موت کے پراسیس کے بعد انسان مکمل تبدیل ہو کر دوبارہ ایک نئی زندگی کی طرف آتا ہے۔ اس بار وہ بہت عاجز اور منکسرالمزاج ہوتا ہے اور اس میں خودغرضی بالکل نہیں ہوتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -