ریاست مدینہ کے دعویٰ دار کو کوئی ناکام نہیں کرسکتا ہے، بابر اعوان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما پی ٹی آئی بابراعوان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر پورا عالم اسلام متحد ہے،ریاست مدینہ کے دعویٰ دار کو کوئی ناکام نہیں کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺپر رحمت اللعالمین کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر پورا عالم اسلام متحد ہے،حضوراکرم ﷺنے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ پیش کیا،انصاف ریاست کا بنیادی جزو تھا،ریاست مدینہ کے دعویٰ دار کو کوئی ناکام نہیں کرسکتا ہے،ریاست مدینہ کا پہلا قدم اٹھ چکا، ملک میں پناہ گاہیں بن رہی ہیں،نبی اکرم ﷺکا ذکرآگے بڑھتا جائےگا کبھی کم نہیں ہوگا،حضو ر ﷺکی ذات پر ہماری تمام جانیں قربان ہوں۔