بلاول بھٹو ہمیں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھجوائیں، انہیں بھی علاج کیلئے ریلیف دیں گے، شاہ محمود قریشی

بلاول بھٹو ہمیں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھجوائیں، انہیں بھی علاج کیلئے ...
بلاول بھٹو ہمیں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھجوائیں، انہیں بھی علاج کیلئے ریلیف دیں گے، شاہ محمود قریشی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے باہر جانے میں کوئی رکاوٹ  پیدا نہیں کی، بلاول بھٹو ہمیں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھجوائیں، انہیں بھی علاج کیلئے ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے باہر جانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی، حکومت نے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں، وہ جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں،ہم ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، بلاول بھٹو ہمیں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھجوائیں ،انسانی ہمدردی کی بنا پر انہیں بھی علاج کیلئے ریلیف دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت نے تو دھرنے والوں کو ہر طرح کی سہولت دی

مزید : قومی


loading...