بھارت نے کشمیریوں کو آج 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے ،مشعال ملک

بھارت نے کشمیریوں کو آج 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،عالمی برادری ...
بھارت نے کشمیریوں کو آج 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے ،مشعال ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو آج 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،کشمیریوں سے بھارت نے مذہبی آزادی بھی چھین رکھی ہے ،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسجد میں داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے ،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تمام امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضورﷺ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے ،آپﷺ نے معاشرے سے ہر قسم کے جبر وظلم کا خاتمہ کیا۔
مشعال ملک کا کہناتھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آج 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،کشمیریوں سے بھارت نے مذہبی آزادی بھی چھین رکھی ہے ،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسجد میں داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور 9 لاکھ فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل رکھا ہے ،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے ۔