نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جاناضروری ہے ،ڈاکٹر عدنان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف سفر کرسکتے ہیں ،نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جاناضروری ہے ،ان کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کا ﺅنٹ کا مستحکم نہ ہونا تشویشناک ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق شہبازشریف سے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے جاتی امرا میں ملاقات کی،اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں،ڈاکٹر عدنان نے شہبازشریف کو نوازشریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا ۔
ڈاکٹر عدنان کا کہناتھا کہ نوازشریف سفر کرسکتے ہیں ،نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جاناضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کا ﺅنٹ کا مستحکم نہ ہونا تشویشناک ہے ۔