’ماہا‘ کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، اسکول بند،معمولات درہم برہم

’ماہا‘ کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، اسکول بند،معمولات درہم ...
’ماہا‘ کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، اسکول بند،معمولات درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں تیزہواکے ساتھ طوفانی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کردیئے۔دبئی کے اسکولوں میں جلدی چھٹی کردی گئی۔اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر چھائے گہرے بادل بارش میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکررہے ہیں۔اور گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا یہ سلسلہ آئندہ روز بھی جاری رہ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیئے: کرتارپورراہداری کاافتتاح،ناموربھارتی پروفیسرکے خوبصورت تبصرے پرڈی جی آئی ایس پی آر بھی چپ نہ رہ سکے

گولف نیو ز کے مطابق بار ش میں مزید شدت آسکتی ہے۔جبکہ آئندہ روز کے اختتام تک طوفانی ہواو¿ں کے جھکڑ چلنے اور موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔حکام کے مطابق ہر سال موسم گرماکے اختتام اور سرما کے آغاز میں ی بارشیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ماہاطوفان کے باعث صورتحال مزید پریشان کن ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے،39سال بعد روس کیساتھ جاری تنازع ختم ،پاکستان نے دل بڑاکیاتوماسکو حکومت نےبھی خوشخبری سنادی، سرمایہ کاری کا اعلان
موسمیاتی بیورو کی جانب سے امارات بھر میں سرخ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی صورتحال میں اضافہ ہو سکتاہے۔رپورٹ کے مطابق خلیج عرب میں طوفان مسلسل شدت اختیارکررہا ہے اور پانی کی لہریں نو فٹ تک بلند ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ یو اے ای کے باسی عموما سارا سال سورج کی روشنی سے ہی محظوظ ہوتے ہیں اور وہاں بارش کے بارے میں عمومی پیشگوئیاں سچ ثابت نہیں ہوتیں۔روٹین سے ہٹ ہونے والی اس غیرمعمولی بارش نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔