مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں ، مریم اورنگزیب

مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں ، مریم اورنگزیب
مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں ، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں ،مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند ، کاروبار بند اور روزگار بند کر کے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں، جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ہو، وعدہ کر کے فخر سے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتاہے،عمران صاحب جو حکومت میں این آر او سے آیا ہو ا±س کو این آر او کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے،این آر او پر آئی مینڈیٹ چور، سلیکٹڈ، جھوٹی اور نااہل حکومت این آر او دینے کی بات کر رہی ہے،علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او، دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر این آر او، اپنے دوست وزیرکو80بچے پولیو کا مریض بنانے پر این آراو ، ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈوں پر این آر او، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ڈینگی کی بڑھتی وبا پر این آر او فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور دوائیاں بند کر کے ہسپتالوں کی نجکاری کردی،عمران صاحب سیرت النبی کے دن تو جھوٹ بولنے کا ناغہ کر لیتے ،جنہیں چور اور ڈاکو کہتے ہیں ایک سال میں تمام سرکاری ریکارڈ ہونے کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت کا الزام تک نہ لگا سکے،مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند ، کاروبار بند اور روزگار بند کر کے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا ۔

مزید :

قومی -