وزیراعظم ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں،کرتارپورراہداری اور بابری مسجد کے فیصلے دنیا نے دیکھے ہیں،صدر عارف علوی

وزیراعظم ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں،کرتارپورراہداری اور بابری مسجد ...
وزیراعظم ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں،کرتارپورراہداری اور بابری مسجد کے فیصلے دنیا نے دیکھے ہیں،صدر عارف علوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں،کرتارپورراہداری اور بابری مسجد کے فیصلے دنیا نے دیکھے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرنیشنل رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا تصور نبی کریم کے ذریعے ہم تک پہنچا،ریاست مدینہ نے خواتین کو تمام حقوق دیئے،نبی کریم نے صحت اور صفائی کی خصوصی تعلیم دی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں، کرتارپورراہداری اور بابری مسجد کے فیصلے دنیا نے دیکھے ہیں،دنیائے اسلام آج اپنی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے،صدر مملکت نے کہا کہ بابری مسجد گرانے کے مناظر پوری دنیا نے دیکھے،آج مقبوضہ کشمیر کی حالت پوری دنیا کے سامنے ہے،صدر عارف علوی کاکہناتھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں دباوَ کا شکار ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...