اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی بول پڑے، دل کی بات کہہ دی

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی بول پڑے، دل کی بات ...
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی بول پڑے، دل کی بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کہتے ہیں نواز شریف کو شدید علالت پر ریلیف ملا، پیپلز پارٹی بھی آصف زرداری کیلئے ریلیف چاہتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے، قومی اسمبلی میں ان کیخلاف آنیوالی تحریک کا انجام ویسا ہی ہوگا جیسا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک کا ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، وہ شدید بیمار تھے ہم نہیں چاہتے انہیں کچھ ہو اور اس وجہ سے انہیں ریلیف دیا گیا، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، میاں نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیادوں پر علاج کی اجازت دی، پیپلز پارٹی بھی سمجھتی ہے کہ آصف زرداری اتنے ہی بیمار ہیں تو عدالت سے رجوع کریں، جو بھی عدالت کا حکم ہوگا حکومت اس پر عملدرآمد کرے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...