وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گرینڈہیلتھ الائنس کے وفد کی ملاقات ،ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گرینڈہیلتھ الائنس کے وفد کی ملاقات ،ہڑتال ختم ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گرینڈہیلتھ الائنس کے وفد کی ملاقات ،ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے گرینڈہیلتھ الائنس کے وفد نے ملاقات کے دوران ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں کل سے ڈاکٹر ڈیوٹی دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے ملاقات کی ،گرینڈہیلتھ الائنس نے ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مسائل کے حل کیلئے وزراءکمیٹی قائم کردی گئی،اس موقع وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہناتھا کہ ہیلتھ ورکرز بہترطبی سہولیات کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ،ہیلتھ ورکرز کے مسائل کمیٹی کی سفارشات کے مطابق حل کریں گے ۔