وزیر اعظم عمران خان کا سٹیزن پورٹل پرشکایات کوسنجیدہ نہ لینے والے افسران کےخلاف کارروائی کافیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا سٹیزن پورٹل پرشکایات کوسنجیدہ نہ لینے والے افسران ...
وزیر اعظم عمران خان کا سٹیزن پورٹل پرشکایات کوسنجیدہ نہ لینے والے افسران کےخلاف کارروائی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پرشکایات کوسنجیدہ نہ لینے والے افسران کےخلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے وزارتوں اورمحکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل نے وزیراعظم ہاوس کے ذرائع سے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایات کوسنجیدہ نہ لینے والے افسران کےخلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے،جس کیلئے وزارتوں اورمحکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانےکافیصلہ کیا گیا ہے،کمیٹی کی سربراہی گریڈ 20 کا افسر یا جوائنٹ سیکریٹری کرےگا، کمیٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ جمع کرائےگی، کمیٹی بہترین اوربدترین کارکردگی کےذمہ داروں کاتعین بھی کریگی،تمام کمیٹیاں 30یوم میں وزیراعظم کورپورٹ پیش کریں گی، وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اورصوبائی اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -