وزیراعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ڈھالنے کےلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ڈھالنے کےلئے پرعزم ہیں، ایسی ریاست کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا معیار تقویٰ اور انصاف ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ڈھالنے کےلئے پرعزم ہیں، ایسی ریاست کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا معیار تقویٰ اور انصاف ہو،حقوق اللہ اور حقوق عباد کو بیلنس کرنے کا نام دین اسلام ہے،ہمیں فخر ہے کہ ہم حضرت محمد ﷺکے امتی ہیں،حضور اکرمﷺہمارے لیے مشعل راہ ہیں،نبی اکرمﷺکی ذات اقدس ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، وزیراعظم عمران خان مساوات کی تشکیل کےلیے پرعزم ہیں،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال بننے جارہا ہے،وزیراعظم چاہتے ہیں تمام نوجوان حضور اکرم ﷺکو اپنا رول ماڈل بنائیں،وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کے خدوخال متعارف کرارہے ہیں،اللہ سے قربت کا بہترین ذریعہ اللہ کے بندوں سے پیار ہے۔