سابق وزیر اعلیٰ کے گھر سلنڈر دھماکہ کے زخمی دونوں ملازمین دم توڑ گئے

سابق وزیر اعلیٰ کے گھر سلنڈر دھماکہ کے زخمی دونوں ملازمین دم توڑ گئے
سابق وزیر اعلیٰ کے گھر سلنڈر دھماکہ کے زخمی دونوں ملازمین دم توڑ گئے

  



مردان (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلٰی خیبرپختون خوا اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والے دونوں ملازمین دم توڑ گئے، یاد رہے گزشتہ ہفتے امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس سے ان کے 2 ملازمین زخمی ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق  دونوں زخمیوں امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں پشاوراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلیٰ گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے تھے۔

واضح رہے سردی کے مہینے میں لوگوں کی کوتاہی کے باعث گیس لیکیج سے دم گھٹنے سے اموات اور دھماکے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

یاد رہے رواں سال کے آغاز پر راولپنڈی میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کا دوسرا دھماکہ راولپنڈی میں کے علاقہ کار چوک میں ہوا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق دو زخمیوں کو بینظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دو کو موقع پر طبعی امداد دی گئی۔گیس لیکج کا تیسرا دھماکہ سوات میں سیو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں ہوا جس سے خاتوں اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان


loading...