گیس لیکج سے دھماکے میں2بچیاں جاں بحق ، والد ین سمیت چار زخمی

گیس لیکج سے دھماکے میں2بچیاں جاں بحق ، والد ین سمیت چار زخمی
گیس لیکج سے دھماکے میں2بچیاں جاں بحق ، والد ین سمیت چار زخمی

  



ٹیکسلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکسلا میں کمرے میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہونے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ والدین سے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ٹیکسلا میں ایک گھر میں کسی وجہ سے چولہے سے گیس کا اخراج جاری رہا جس کی وجہ سے کمرے میں گیس بھرگئی ۔ بعد ازاں خاتون خانہ کی جانب سے چولہا جلانے کی کوشش پر دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق جبکہ والدین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : قومی


loading...