مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری،گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری،گھر گھر تلاشی کے دوران ایک ...
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری،گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

  



باندی پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو ’’مجاہد‘‘ قرار دیتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں ،12 ربیع الاول کے موقع پر قابض بھارتی فوجیوں،سپیشل آپریشن فورسز اور سینٹرل ریزرو فورسز نے بانڈی پورہاور قرب و جوار کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور اسی دوران ایک کشمیری نوجوان کو ’مجاہد‘قرار دیتے ہوئے گولیوں سے بھون دیا ،کشمیری نوجوان کی شہادت پر بانڈی پورہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے مزید نفری منگواتے ہوئے علاقے بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں قابض سیکیورٹی فورسز نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...