عمران خان 22برس میں ایک بندہ نہیں بنا سکے اور ریاست مدینہ بنانے چلے ہیں! حسن نثار کا بیباک تجزیہ

عمران خان 22برس میں ایک بندہ نہیں بنا سکے اور ریاست مدینہ بنانے چلے ہیں! حسن ...
عمران خان 22برس میں ایک بندہ نہیں بنا سکے اور ریاست مدینہ بنانے چلے ہیں! حسن نثار کا بیباک تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمر ان خان اب 22سال بعد رونا رورہے ہیں کہ میری ٹیم تو یہ ٹیم کس نے بنانی تھی؟ عمران خان ایک بندہ نہیں بنا سکے اور ریاست مدینہ بنانے چلے ہیں۔
حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان اب 22سال بعد رونا رورہے ہیں کہ میری ٹیم تو یہ ٹیم کس نے بنانی تھی؟انہوں نے کہا کہ جب میں انسان سازی کی بات کرتا ہوں تو لوگ مجھے بیوقوف اور مجذوب  کہتے ہیں ۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان 22برس میں پانچ بندے نہیں بناسکے ، اب بھی موقع ہے کہ وہ مڈل کلاس سے تیس سال عمر تک کے چالیس 50 بندے چنیں اور ان کوتربیت کیلئے مولانا طارق جمیل جیسے افراد کے حوالے کریں اور ان سے کہیں کہ ان کو سکھاﺅکیونکہ آج وہ اقتدار میں ہیں توکل سڑک پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بندہ نہیں بنا سکے اور ریاست مدینہ بنانے چلے ہیں۔