’ مولانا فضل الرحمان مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ۔۔۔‘ مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کردیا

’ مولانا فضل الرحمان مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ۔۔۔‘ مظہر عباس نے بڑا ...
’ مولانا فضل الرحمان مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ۔۔۔‘ مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ رہبر کمیٹی کے نیا لائحہ عمل بنانے تک مولانا فضل الرحمان مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت مولانا فضل الرحمان کے اجتماع کیخلاف ایکشن نہیں لے سکتی ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے نیا لائحہ عمل بنانے تک مولانا فضل الرحمان مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات بنانے کیلئے فورم بنانے کی ضرورت نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان کی یہ بات درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے اجتماع کیخلاف ایکشن نہیں لے سکتی ، اتنے بڑے مجمع کوجب بھی منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو دوطرفہ تصادم ہواہے ۔

مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی ایک اصلاحات بھی نہیں کی ، پولیس اصلاحات سب سے آسان تھیں جو ان کی جانب سے مشکل تر بنادی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران کہتاہے کہ ملک میں اتنے مافیاز بیٹھے ہیں تو ان مافیازکو ختم کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے ؟ 14سال سے یہ باتیں بار بار دہرائی جارہی ہیں اور اس طرح باتیں دہراتے رہنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...