کراچی میں ڈاکو مسجد کے اندر گھس گئے، نمازیوں سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں ڈاکو مسجد کے اندر گھس گئے، نمازیوں سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی میں ڈاکو مسجد کے اندر گھس گئے، نمازیوں سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خوف خدا سے عاری کراچی کے ڈاکوﺅں سے اب مسجدیں بھی محفوظ نہ رہیں، 2 ڈاکوﺅں کی مسجد میں گھس کر نمازیوں سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی۔

11 ربیع الاول کو 2 ڈاکو دھوراجی کالوجی کی مصطفیٰ مسجد میں داخل ہوگئے۔ ایک ڈاکو نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ دوسرے کا چہرہ کھلا تھا۔ دونوں ڈاکو مسجد کے وضو خانے میں آئے اور وضو کرنے والے 2 نمازیوں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے باوجود سندھ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...