پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھارتی پابندیوں کی مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھارتی پابندیوں کی ...
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھارتی پابندیوں کی مذمت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پربھارتی حکومت کی پابندیاں قابل مذمت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پربھارتی حکومت کی پابندیاں قابل مذمت ہیں۔بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں جلوس نکالنے سے روکاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں مساجد بھی سیل کردی ہیں۔ بھارتی فوج نے حضرت بل دربارجانیوالے تمام راستے بندکردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیرمیں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بحال کرتے ہوئے فوج کی جانب سے کشمیریوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...