امریکہ سے آئی خاتون کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر انوکھا احتجاج

امریکہ سے آئی خاتون کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر انوکھا احتجاج
امریکہ سے آئی خاتون کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر انوکھا احتجاج

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ایئر پورٹ پر اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک امریکی بزرگ خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ بزرگ امریکی خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ  ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچ کر بطور احتجاج فرش پر لیٹ گئی ۔

70 سالہ امریکی خاتون کی پہچان مرے مودی کے نام سے ہوئی ہے جو واشنگٹن میں پیدا ہوئی اور پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔مبینہ طور پر وہیل چیئر پر موجود خاتون کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا، ایئر پورٹ سٹاف نے اسے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی تو وہ ایئر پورٹ کے فرش پر ہی بطور احتجاج لیٹ گئی اور مدد کے لیے چیخنا شروع ہوگئی ۔ 

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ معمر خاتون کو پاکستان میں کیوں بلیک لسٹ کیا گیا ہے، خاتون کے احتجاج کے بعد فوری طور پر امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا اور ان کے اہلکاروں کو معاملہ حل کرنے کیلئے ایئر پورٹ طلب کرلیا گیا۔

یادرہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی ایک امریکی خاتون کو اسوقت ڈی پورٹ کیاگیا تھا جب وہ مناسب ویزے کے بغیر پاکستان پہنچ آئی تھی  جس کے بعد اسے ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا، وہ نجی پرواز کے ذریعے دوحہ سے آئی تھی ۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد


loading...