تجزیہ کار ایاز امیر نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق خوفناک خدشات کا اظہار کردیا

تجزیہ کار ایاز امیر نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق خوفناک خدشات کا ...
تجزیہ کار ایاز امیر نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق خوفناک خدشات کا اظہار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جس روش پر چل رہے ہیں ، اس طرح اپنے آپ کومروا لیں گے اور انپے ساتھیوں کو مروا لیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ یہ عقلمند لوگوں کا وطیر ہ ہوتا ہے کہ ان کو پتہ ہو کہ ان کوکہاں تک جانا چاہئے ،اس بات کی جس جس کوسمجھ نہ آئی ، اس کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ اس بات کی سمجھ شیخ السلام کو نہیں آئی تھی اور شیخ الاسلام نے اپنی پارٹی کا بیڑ ہ غرق کرلیا تھا ۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس لئے بچ گئے کہ ان کو آکسیجن دینے والے تھے اور اب پتہ نہیں کہ مولانا فضل الرحمان کو آکسیجن دینے والے ہیں یا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس روش پر چل رہے ہیں ، اس طرح اپنے آپ کومروا لیں گے اور انپے ساتھیوں کو مروا لیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...