مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل نہیں ہے ،سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل نہیں ہے ،سینئر ...
مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل نہیں ہے ،سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کوابھی ملا کچھ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کو بڑی پارٹیوں نے آکسیجن فراہم کرنی تھی لیکن وہ پارٹیاں گومگو کا شکار ہیں ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ کمیٹیاں اس وقت تک نتیجہ خیز نہیں ہوتیں جب تک ان میں کسی اور کا رول نہ ہولیکن کسی اور کے بغیر بننے والی سیاسی کمیٹیاں نتیجہ خیز نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوابھی ملا کچھ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کو بڑی پارٹیوں نے آکسیجن فراہم کرنی تھی لیکن وہ پارٹیاں گومگو کا شکار ہیں ۔
سلمان غنی کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کوپلان بی میں بہت سوچ سمجھ کر قدم رکھناچاہئے کیونکہ اگر ان کو بڑی پارٹیوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی تو ان کا یہ پلان بھی نتیجہ خیز ہوتا نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی ایسا قدم نہ اٹھا لیں جس سے بچنے کی حکومت کوشش کررہی تھی ۔