مولانا فضل الرحمان پھنس چکے ہیں ، سابق نگران وزیر اعلیٰ نے دھرنے کی صورتحال واضح کردی

مولانا فضل الرحمان پھنس چکے ہیں ، سابق نگران وزیر اعلیٰ نے دھرنے کی صورتحال ...
مولانا فضل الرحمان پھنس چکے ہیں ، سابق نگران وزیر اعلیٰ نے دھرنے کی صورتحال واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ بڑی پارٹیاں ان کو سپورٹ کرنے کو تو تیار ہیں لیکن وہ قیادت مولانا فضل الرحمان کونہیں دے سکتیں، اب مولانافضل الرحمان پھنس گئے ہیں اور ان کوکوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بہت کچھ حاصل کرلیاہے لیکن ان کو اس بات کااندازہ ہوناچاہئے تھا کہ بڑی پارٹیاں ان کو سپورٹ کرنے کو تو تیار ہیں لیکن وہ قیادت مولانا فضل الرحمان کونہیں دے سکتیں۔ اب مولانافضل الرحمان پھنس گئے ہیں اور ان کوکوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کی ناکامی کی وجہ مولانا فضل الرحمان کی ضد ہے ۔ میرانہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمان کوئی جارحانہ قدم اٹھائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جولوگ وہاں بیٹھے ہوئے ہیں وہ ان کے مذہبی کارکن ہیں اورحکومت کوبھی چاہئے کہ اگر کہ وہاں بیٹھے رہتے ہیں تو ان کوبیٹھا رہنے دے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...