قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزرا ءکی جانب سے پلی بارگین کی باتیں کرنے کی وجوہات بیان کردیں

قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزرا ءکی جانب سے پلی بارگین کی باتیں کرنے کی وجوہات ...
قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزرا ءکی جانب سے پلی بارگین کی باتیں کرنے کی وجوہات بیان کردیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پلی بارگین کی کہانیاں مارکیٹ میں پھینکنے کی ایک وجہ ہے کہ آصف زردا ی کے خلاف کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک طرف ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم کوئی ڈیل کررہے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں کروں گے جبکہ وزراءکہتے ہیں کہ ڈیل ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا پلی بارگین کی کہانیاں مارکیٹ میں پھینکنے کی ایک وجہ ہے کہ آصف زردا ی کے خلاف کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ باتیں اس لئے ہورہی کہ جب عدالت آصف زرداری کو ریلیف دے تو کہا جائے کہ ہم کہہ رہے تھے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے اندر اپنا کیس لڑیں گے ، آصف زرداری کو کسٹڈی میں رکھنے کا مقصد کیاہے ؟اب کیاان کی زبان یا گردن کاٹنا چاہتے ہیں ،اگر یہ نہیں ہے اور نیب ان کے جوابات سے مطمئن نہیں ہے تو پھر عدالت میں ان کے جواب اور اپنا کیس لگا کر دیدے ،ہم عدالت میں جاکر اپنا کیس لڑ لیں گے ۔

مزید : قومی


loading...