مولانا فضل الرحمان نے اپنے دروازے حکومت کیلئے بند کردیئے ہیں،حامد میر کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان نے اپنے دروازے حکومت کیلئے بند کردیئے ہیں،حامد میر کا ...
مولانا فضل الرحمان نے اپنے دروازے حکومت کیلئے بند کردیئے ہیں،حامد میر کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک طرف وقتی طور پر اپنے دروازے حکومت کیلئے بند کردیئے ہیں اور دوسری طرف جے یو آئی کے اندر بھی اختلاف پایا جارہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک طرف وقتی طور پر اپنے دروازے حکومت کیلئے بند کردیئے ہیں جبکہ دوسری طرف جے یو آئی کے اندر بھی اختلاف پایا جارہاہے ۔

حامد میر کا کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان پلان بی، سی اور ڈی کا ذکرتو کرتے ہیں لیکن جس دن جلسہ ہوا تھا تو مجھے پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کل جارہے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ابھی پندرہ 20دن یہاں رہیں گے اور جیسے جیسے ان کا قیام بڑھتا جائے گا ، مولانا فضل الرحمان کے لہجے میں تلخی آتی جائیگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...