مولانا فضل الرحمان کو 3روز قبل پیپلز پارٹی نے دھرنے سے متعلق کیا پیغام بھیجاتھا ؟ حامدمیر نے بتادیا

مولانا فضل الرحمان کو 3روز قبل پیپلز پارٹی نے دھرنے سے متعلق کیا پیغام ...
مولانا فضل الرحمان کو 3روز قبل پیپلز پارٹی نے دھرنے سے متعلق کیا پیغام بھیجاتھا ؟ حامدمیر نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ تین روز قبل مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کی طرف سے ایک پیغام ملا تھا کہ اگر آپ مناسب سمجھتے ہیں تو ہمارے کارکن ایک بڑی تعداد میں دھرنے میں شمولیت کیلئے آجاتے جب پر جے یو آئی میں اختلاف رائے پایاگیا کہ اب ہم کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ضرورت نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ تین روز قبل مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کی طرف سے ایک پیغام ملا تھا کہ اگر آپ مناسب سمجھتے ہیں تو ہمارے کارکن ایک بڑی تعداد میں دھرنے میں شمولیت کیلئے آجاتے جب پر جے یو آئی میں اختلاف رائے تھا کہ اب ہم کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس جتنے لوگ ہیں ان کو سنبھالنا مشکل ہورہاہے اور مولانا فضل الرحمان نے جن ایشوز کو اٹھا دیا ہے ، ا ن ایشو ز پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں ہونگی ۔

حامد میر کا کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان پلان بی، سی اور ڈی کا ذکرتو کرتے ہیں لیکن جس دن جلسہ ہوا تھا تو مجھے پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کل جارہے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ابھی پندرہ 20دن یہاں رہیں گے اور جیسے جیسے ان کا قیام بڑھتا جائے گا ، مولانا فضل الرحمان کے لہجے میں تلخی آتی جائیگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...