سلیکٹڈ عمران خان غلط بیانی اور نفرت پھیلانے پر اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے بہتان تراشی سے گریز کریں:پلوشہ خان

سلیکٹڈ عمران خان غلط بیانی اور نفرت پھیلانے پر اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے ...
سلیکٹڈ عمران خان غلط بیانی اور نفرت پھیلانے پر اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے بہتان تراشی سے گریز کریں:پلوشہ خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ  ڈاکو وہ ہیں جو الیکشن کمیشن میں بھارت اور اسرائیل سے آنے والے فنڈز کی رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،اپوزیشن عمران خان کو این آر او نہ  دینے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے،عمران خان خدا کے حضور توبہ اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ عمران خان نے سیرت البنیﷺ کانفرنس میں بھی غلط بیانی کی اور نفرت پھیلائی،عمران خان اپنے اس عمل پر خدا کے حضور توبہ اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان اپوزیشن سے دن رات این آر او مانگ رہے ہیں لیکن اپوزیشن عمران خان کو این آر او نہ  دینے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے،عمران خان کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو بھی این آر او سے سکیں، وہ تو خود اپوزیشن سے این آر او مانگنے والوں کی قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...