ضلع راولپنڈی میں چینی کی نئی قیمت فروخت 70روپے فی کلو مقرر

ضلع راولپنڈی میں چینی کی نئی قیمت فروخت 70روپے فی کلو مقرر
ضلع راولپنڈی میں چینی کی نئی قیمت فروخت 70روپے فی کلو مقرر

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کےنوٹیفکیشن کےمطابق چینی کی نئی قیمت فروخت کاتعین کیا ہے جس کے مطابق ایک کلو گرام چینی 70روپے میں فروخت کی جائے گی،اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی پر پرائس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے خبردار کیا ہے کہ دکاندار چینی 70روپے کلو سے زائد ہر گز فروخت نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔