سیکرٹریٹ کے لولی پاپ سے عوام  کو بہلایا نہیں جاسکتا‘ محمد نواز ناجی

 سیکرٹریٹ کے لولی پاپ سے عوام  کو بہلایا نہیں جاسکتا‘ محمد نواز ناجی

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

کے لولی پاپ سے بہاول پور کے لوگوں کو بہلایا نہیں جا سکتا۔ بہاول پور کو قائد اعظم محمد علی جناح کے معاہدے کے تحت صوبہ بنایاجائے۔ اس کی صوبائی حیثیت مسلمہ ہے۔ ایک آمر نے گن پوائنٹ پر پنجاب میں ضم کیا جس کے بعد یہاں کے لوگوں کے حقوق سلب کر لئے گئے اور بہاول پور کے وسائل کی لوٹ مار کا لامتناہی سلسلہ شروع کیا گیا جو آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اس خطہ کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں اور اس علاقہ کو ترقیاتی کاموں سے یکسر محروم کر دیا گیا ہے جبکہ بہاول پور کو سی پیک کے منصوبوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے اور اس علاقہ کو موٹر وے جیسی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے اب تک بہاول پور ڈویژن کو اسی حالت میں رکھا جا رہا ہے۔ اس میں نہ تو نئی تحصیلیں اور اضلاع بنائے جا رہے ہیں اور نہ ہی نئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کا صوبہ فوری طور پر بحال کیا جائے اور اس میں نئے اضلاع اور نئی تحصیلیں تشکیل دی جائیں۔ بہاول پور سے بہاول نگر تا لاہور موٹر وے بنائی جائے۔

نواز ناجی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -