جی سی یو دنیا کے سب سے بڑے ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ آویزاں 

جی سی یو دنیا کے سب سے بڑے ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ آویزاں 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں علامہ اقبال اسٹامپس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں دنیا کا سب سے بڑے ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ آویزاں کیاگیا۔نمائش میں ڈاک ٹکٹس، ڈاک کے لفافے، سکے، کرنسی نوٹ، میڈلز،کورز، پوسٹ مارکس، اقبال میموریل فنڈ اسٹامپزاور علامہ اقبال کے دستخط رکھے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نمائش کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر علامہ اقبال اسٹامپس سوسائٹی کے چیئرمین میاں ساجد علی اوریونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی سربراہان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کامیابیوں کی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لئے علامہ محمد اقبال کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف لائبریرین محمد نعیم کا کہنا تھا کہ جی سی یو لائبریری سوسائٹی یونیورسٹی میں ایسے تقاریب کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ طلباء میں ہمارے قومی ہیروز کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔بعدازاں، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یونیورسٹی میں ڈاک ٹکٹوں اور دیگر قیمتی اشیاء کے نایاب ذخیرہ کی نمائش کرنے پر میاں ساجد علی کو سونیئر پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -