انسداد دہشتگردی عدالت کاخواجہ عمران نذیرکوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیجنے کاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں خواجہ عمران نذیر کی جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انسد اد دہشتگردی عدالت میں نیب آفس میں ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،خواجہ عمران نذیر کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کے روبروپیش کیا گیا،عدالت نے پولیس کی خواجہ عمران نذیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے کہاکہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کودوبارہ پیش کیا جائے۔