بچوں کو 3ماہ تک ماں کا دودھ پلایا جائے تو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر ہر ماں بننے والی خاتون لازمی بچے کو اپنا ہی دودھ پلائے

بچوں کو 3ماہ تک ماں کا دودھ پلایا جائے تو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر ہر ماں بننے ...
بچوں کو 3ماہ تک ماں کا دودھ پلایا جائے تو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر ہر ماں بننے والی خاتون لازمی بچے کو اپنا ہی دودھ پلائے
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کے لیے ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں۔ ماں کا دودھ بچے کے لیے بے پناہ فوائد کا حامل ہے اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے مزید کچھ ایسے فوائد بتا دیئے ہیں کہ جان کر ہر ماں بچے کو اپنا دودھ پلانے سے ہرگز گریز نہیں کرے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں، زندگی میں آگے چل کر انہیں ڈپریشن اور ذہنی پریشانی کا سامنا کم کرنا پڑتا ہے، ان کی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور انہیں نئے دوست بنانے میں بھی آسانی رہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ماں کے دودھ کے طویل مدتی فوائد کا جائزہ لیا، جس کے لیے انہوں نے تین، پانچ، سات، گیارہ اور چودہ سال کی عمر کے بچوں پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر لیڈیا سپیئر کا کہنا تھا کہ ’’جسمانی صحت کے حوالے سے بچے کو ماں کے دودھ سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں، ہم ان سے بخوبی آگاہ ہیںتاہم ہماری تحقیق میں ذہنی صحت، روئیے اور جذباتی نشوونما کے حوالے سے جو فوائد سامنے آئے ہیں وہ حیران کن ہیں۔ ہمارے تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں ان کا مزاج ، رویہ اور ان کی سماجی زندگی بہترین ہوتے ہیں۔‘‘