عماد وسیم اور حارث رؤف کی "سفارتکاری"، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ایسی چیز پیش کردی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم اور حارث رؤف سیمی فائنل سے پہلےپاکستان کے حق میں سفارتکاری کرتے ہوئے نظر آئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عماد وسیم اور حارث رؤف کو آسٹریلوی کھلاڑیوں ایڈم زیمپا اور مارکس سٹوئنس کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے کینگروز کو سووینئرز پیش کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کے بارے میں معلومات بھی دیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان ٹیم گروپ 12 مرحلے میں ناقابلِ شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے جس نے اپنے پانچوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔