بھارت کو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچانے کیلئے ساری قوتیں حرکت میں آ جائیں گی، عاقب جاوید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر سابق کرکٹر اور پاکسستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کو فائنل میں پہنچانے کیلئے ساری قوتیں حرکت میں آجائیں گیں۔
تفصیلات کے مطاق پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے ، جس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے لیے ساری قوتیں حرکت میں آجائیں گی۔
ٹی 20ورلڈکپ، پٹرول ، شرٹس اور بہت کچھ جیتنے کا سنہری موقع مگر کیسے؟ یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ،جبکہ آج ایڈیلیڈ کے میدان میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جا ئے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرے گی، گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 152 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کر لیا تھا ۔