اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سروس ٹریبونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی۔
وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بلال خٹک اور چودھری عبد القیوم ممبر جوڈیشل تعینات ہوئے ہیں، چودھری محمد اکرم خاکسار اور ثروت طاہرہ حبیب بھی ممبر جوڈیشل تعینات ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری 3 سال کیلئے ہوگی جس میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ وزارتوں اورحکام کوبھجوادی گئی ہے۔