شاہ جمال تا شادمان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اہل علاقہ پریشان
لاہور (جنرل رپورٹر)شہر میں بیشتر سڑکیں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حال ہوگئیں۔ شاہ جمال سے شادمان ون اور ٹو کو جانے والی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سڑک پر گہرے گڑھوں کے باعث اطراف کے مکینوں کو گزرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سڑک کی خرابی کے باعث مشکلات جھیل رہے ہیں، سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث ٹریفک حادثات کاہونا معمول بن گیا۔ کئی بار انتظامیہ کو درخواست دی ہے، کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔ہمارا مطالبہ ہے جلد سڑک تعمیر کی جائے۔
