دو روز کے دوران 6سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) 2 روز میں 3سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، 16 کی قیمتیں مستحکم جبکہ6 کی قیمت میں اضافہ ہوا۔آلو، پھول گوبھی،کھیرا، اروی، دیسی ٹینڈے، سبز مرچ، بھنڈی، چائنہ گاجر، شلجم، لوکی بوتل، کریلا، شملہ مرچ، لیموں چائنہ، دیسی لہسن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بینگن، میتھی اور پالک کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، پیاز، چائنہ، ادرک، ہارنی لہسن، مٹر اور ٹماٹر قیمت میں اضافہ ہوا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو ریلیف فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں،شہری شکایات کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ کریں،شکایات کیلئے سوشل میڈیا پیجز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔گرانفروشوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔
