کوئٹہ دھماکہ قابل مذمت،ٹرین آپریشن بحال کر دیا،حنیف گل
لا ہور (لیڈی رپورٹر) ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے روزنا مہ پا کستا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم کو ئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے اس ضمن میں مریلوے سٹیشن لاہور پر بھی انفارمیشن اینڈ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ ریلوے انکوائری کے نمبر 117-042 سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اب تک کی اطلا عا ت کے مطا بق کوئٹہ میں ٹرین آپریشن مکمل بحال کر دیا گیاجعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر کوئٹہ سے اپنی منزل کی طرف روانہ اور بولان ایکسپریس بھی کراچی کیلئے روانہ ہے ٹرینو ں کی آمد ورفت مع مو ل کے مطا بق شروع کر دی گئی ہے۔
